لاہور: موٹر سائیکل مکینک کا شاگرد پر وحشیانہ تشدد

Mar 31, 2021 | 08:59:AM
لاہور میں موٹرسائیکل مکینک کا شاگرد پر وحشیانہ تشدد
کیپشن: لاہور میں موٹرسائیکل مکینک کا شاگرد پر وحشیانہ تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور کے علاقے سبزہ زار میں آٹو ورکشاپ مالک کا کمسن بچے پر وحشیانہ تشدد، انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقے سبزہ زار ملتان روڈ پر شہنشاہ آٹو  کے مالک نے اپنی ورکشاپ میں کام کرنے والے کم عمر بچے کو بری طرح مارا پیٹا۔ واقعے کی فوٹیج  بھی منظر عام پر آگئی جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کی کمر اور دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں۔ 

شہریوں نے واقعہ کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ورکشاپ مالک کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جس کے بعد محکمہ لیبر نارتھ ڈویژن نے چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مالک تھانہ سبزہ زار پولیس کے حوالہ کردیا۔