اوکاڑہ ؛پیسے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق

Jul 31, 2025 | 22:39:PM
اوکاڑہ ؛پیسے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ، 3افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خرم شہزاد)اوکاڑہ  میں تھانہ صدر کے نواحی علاقہ 32 ٹو ایل میں2متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں3افراد جاں بحق ہو گئے۔

دونوں گروپوں کے درمیان ریت کے ٹھیکے پر ٹرالیوں سے پیسے لینے پر جھگڑا چل رہا تھا ۔ڈی پی او راشد ہدایت خود موقع پر پہنچ گئےاورفائرنگ میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سی سی ڈی کی ٹیموں کے ساتھ چھاپے جاری ہیں۔

ڈی پی او راشد ہدایت نے کہاہے کہ گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔قیمتی انسانی جانوں کے نقصان میں ملوث ملزمان کو سختی سے نمٹا جائے گا ۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: