سوات،گھریلو تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سبحان اللہ)سوات کے علاقے مٹہ گٹ شور شاندل میں گھریلو تنازعہ پر چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی قتل ۔ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے مٹہ گٹ شور شاندل میں گھریلو تنازعہ پر تاج محمد ولد شیرین زادہ نے اپنے بڑے بھائی امان خان عرف خان سڑے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔ ملزم اپنے بھائی کو گولیاں مارنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں مٹہ ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خاتون کو بلیک میل کرنیوالا ٹک ٹاکر پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار