سٹیلائٹ لانچ، احسن اقبال کی قوم کو مبارکباد

Jul 31, 2025 | 12:44:PM
سٹیلائٹ لانچ، احسن اقبال کی قوم کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

احسن اقبال نے سپارکو کی پوری ٹیم، انجینئرز، سائنسدانوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے چین کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہیں, سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا۔

وزیر منصوبہ بندی نے اعادہ کیا کہ پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ  آئندہ سال چین کی مدد سے آسٹرو ناٹ خلا میں بھیجا جائے گا، 2035ء تک ہم چاند پر پہنچنے کے پروگرام کو بھی کامیابی سے مکمل کریں گے۔

مزید پڑھیں:ویڈیو: امریکہ میں ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ