چینی کی قیمت کم نہ ہو سکی،200 روپے کلو برقرار

Jul 31, 2025 | 10:23:AM
چینی کی قیمت کم نہ ہو سکی،200 روپے کلو برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور عوام حکومت کی طرف سے مقرر کردہ نرخ پر چینی تلاش کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں چینی 190 سے 200 روپے کلو ہوگئی ہے اور کراچی کے ریٹیل بازار میں چینی 180 سے 190 روپے کلو مل رہی ہے۔

جس سے شہری پریشان ہیں جب کہ  کوئٹہ اور  پشاور میں بھی چینی 180 روپے سے کم میں دستیاب نہیں۔

لاہور میں ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کا تنازع برقرار ہے جس کے باعث بیشتر دکانوں پر چینی دستیاب نہیں۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان 165 روپے پر چینی فراہم نہیں کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے بڑھ گئی 

کراچی میں چینی کی گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا جس دوران  7 دکانیں سیل کی گئیں۔

 2 گراں فروش گرفتار بھی ہوئے جب کہ  10 لاکھ 77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ 

وزیراعظم نے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے اور ریٹیل قیمت 173 روپے پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

شہبازشریف نے کہا ہےکہ معاہدے کی خلاف ورزی کرکے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔