پاک افغان ون ڈے سیریز22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائیگی

Jul 31, 2023 | 22:08:PM
پاک افغان ون ڈے سیریز22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائیگی
کیپشن: پاک افغان میچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز )پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی، افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کی تصدیق کردی ہے،یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا،دوسرا ون ڈے بھی 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہوگا ،کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔
 پاکستان اسوقت آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے ، افغانستان کا نمبر آٹھواں ہے،پاکستانی ٹیم 17 اگست کو سری لنکا پہنچے گی ،انیس سے اکیس اگست تک ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کرے گی،سیریز کے بعد ٹیم 27 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا نیا فیچر کمال ہوگیا !