یااللہ خیر، سیلاب سے متاثرہ بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Jul 31, 2022 | 19:45:PM
سیلاب سے متاثرہ، بلوچستان، مختلف علاقوں، زلزلے کے شدید جھٹکے،
کیپشن: زلزلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،جس پر لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، زلزلے کا مرکز پسنی کے قریبی علاقہ میں تھا ،زلزلے کے جھٹکے گوادر، پسنی، اورماڑہ اور کیچ میں بھی محسوس کئے گئے ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی ۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکلے آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے شیراعظم وزیر کا پارلیمانی لیڈرشپ سے مستعفی ہونے کا اعلان