ٹک ٹاکر کو دریا عبور کرنا مہنگا پڑگیا، والداوربھائی کی تھپڑوں کی بارش ،ویڈیو وائرل

Jul 31, 2021 | 20:33:PM
ٹک ٹاکر کو دریا عبور کرنا مہنگا پڑگیا، والداوربھائی کی تھپڑوں کی بارش ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹک ٹاک کا جنون لوگوں میں بری طرح سے سرایت کرچکا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پرآئے روز نت نئی کہانیاں اور ویڈیوز ملتی ہے ۔
سوشل میڈیا پر شہرت کیلئے ٹک ٹاکر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر خطرناک ویڈیو ز اور تصاویر شیئر کرتے ہیں،اگر وہ زندہ بچ جائیں تو شہرت پا لیتے ہیں اگر موت کا شکار ہو جائیں تو وہی ویڈیو یا تصویران کی زندگی کی آخری یادگار بن جاتی ہے ۔ٹک ٹاک کا شوق صرف عام افراد تک محدود نہیں بلکہ شوبزاوردیگر شعبوں کی شخصیات بھی اس شوق میں مبتلا ہو چکی ہیں ۔
اسی طرح کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان خطرناک جگہ سے دریا کو عبور کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بنوا رہا ہے،نوجوان خیر خیریت سے دریا عبور کرکے جیسے ہی کنارے پر پہنچتا ہے تو اس کے والد اور بھائی اس کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہیں اور نوجوان پر تھپڑوں کی بارش شروع کردیتے ہیں اور اسے سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ اگر ٹک ٹاک کے شوق میں اس کی جان چلی جاتی تو اہلخانہ پر کیا گزرتی۔
ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور لوگوں کی جانب سے ٹک ٹاکر کی والداور بھائی کے ہاتھوں پٹائی کواچھے انداز میں لیا جارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں: شرمیلا فا ر و قی کی اداکارہ عائزہ خان کے ڈرامہ سین پر تنقید