حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ یہ قیمتین پندرہ فروری تک کے لئے نافذ العمل ہوں گی۔
آج شب وفاقی حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل ساڑھے 11 روپے مہنگا کر یدا گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت برقرار رہے گی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے مقرر ہوئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
وزارت توانائی نے پیٹرولیم مصنوعات میں رد وبدل کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے۔ اس نوٹیفیکیشن کا نفاذ رات 12 سے ہو رہا ہے۔
