ایپل سٹور پر پہلی پوزیشن لینے والی نئی ایپ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Jan 31, 2026 | 22:42:PM
ایپل سٹور پر پہلی پوزیشن لینے والی نئی ایپ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ٹک ٹاک کے متبادل کے طور پر بنائی گئی ایپ اپ سکرولڈ نے امریکا میں ایپل اسٹور پر بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے، یہ ایپ سوشل میڈیا ایپس کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔

امریکا نے جب سے ٹک ٹاک کے امریکی ورژن پر کنٹرول بڑھا دیا ہے، تب سے اپ اسکرولڈ (UpScrolled) ایپ کی امریکا میں مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، ایپ کے بانی عصام حجازی کے مطابق صارفین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، انھوں نے کہا کہ اس کامیابی کا اصل کریڈٹ صارفین کو جاتا ہے۔

آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ عصام حجازی فلسطینی نژاد ہیں، اور اردن میں پیدا ہوئے، ان کے خاندان کا تعلق فلسطین کے شہر صفد سے ہے۔ 1948 میں ان کا خاندان ہجرت کر کے عمان گیا اور بعد میں آسٹریلیا منتقل ہو گیا، عصام اب آسٹریلوی شہری ہیں۔

نوجوان ڈویلپر نے بتایا کہ 2023 میں غزہ جنگ کے دوران انھوں نے اپنے خاندان کے کئی افراد کو کھو دیا۔ اس دوران انھیں محسوس ہوا کہ بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اہم خبریں اور آوازیں دبائی جا رہی ہیں۔ اسی تجربے نے انھیں نئی ایپ بنانے پر آمادہ کیا۔ عصام حجازی نے نومبر 2023 میں اس پلیٹ فارم پر کام شروع کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا تھا جہاں لوگ بغیر سینسر شپ اپنی بات کہہ سکیں۔

عصام نے بتایا کہ امریکا میں ٹک ٹاک سے متعلق خدشات کے بعد اپ اسکرولڈ کے صارفین میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور چند دنوں میں صارفین کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار سے بڑھ کر دس لاکھ ہو گئی۔

یہ ایپ اشتہارات یا مشہور شخصیات کے ذریعے تشہیر پر انحصار نہیں کرتی۔ یہ پلیٹ فارم عام صارفین کے لیے بنایا گیا ہے۔ ایپ کسی ایسے الگورتھم کو استعمال نہیں کرتی جو سیاسی یا تجارتی مفادات کو ترجیح دے۔ اپ اسکرولڈ جون 2025 میں قائم کی گئی، عصام حجازی اس سے قبل اوریکل اور آئی بی ایم جیسی کمپنیوں میں کام کر چکے ہیں۔

 
 یہ بھی پڑھیں:ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع