پاکستان انڈر19 ٹیم نےبھارت سے سامنا ہونےسے پہلے آج اچھی پریکٹس کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارسلان حسین درانی) زمبابوے میں کھیلے جا رہے آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم سپر سکس راؤنڈ میں بھارت کے ساتھ کل میچ کرنے سے ایک دن پہلے بلاوایو کے کوئنز سپورٹس کلب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے آج معمول کی پریکٹس کی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اتوار کو کوئنز سپورٹس کلب، بلاوایو میں کھیلا جائے گا۔
میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان نے دبئی میں ایشیا کپ انڈر 19 چیمپئین شپ کے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت اب تک 10 مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں، دونوں نے پانچ پانچ میچ جیتے۔
حالیہ پانچ مقابلوں میں پاکستان انڈر 19 نے بھارت انڈر 19 کے خلاف چار فتوحات حاصل کی ہیں۔
پاکستان انڈر 19 کپتان فرحان یوسف نے بتایا کہ ہماری تیاری بہت اچھی رہی ہے، آج نیٹس میں اچھی پریکٹس کی اور پچھلے میچز سے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے۔ ٹیم کا مورال بہت بلند ہے اور ہم بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
اوپننگ بیٹر سمیر منہاس نے کہا، کل ہم نے ایک مشکل وکٹ پر سناریو بیسڈ میچ کھیلا جس سے ہمیں مشکل حالات میں کھیلنے کا تجربہ ملا۔ آج ہم نے اسی گراؤنڈ پر پریکٹس کی جہاں کل میچ ہوگا۔ ٹیم میں ماحول بہت مثبت ہے اور ہم اچھی فارم کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔