شان شاہدکی سلورسکرین پرواپسی،نئی فلم’’بلھا‘‘کاٹیزرریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لالی ووڈکے سپرسٹاراداکار شان شاہدکی پنجابی فلم’’بلھا‘‘کاٹیزرریلیز کردیاگیا۔
اس فلم کے ذریعے پاکستان فلم انڈسٹری کے سپرسٹارشان شاہدکی طویل عرصے بعد بڑے پردے پر واپسی ہورہی ہے۔
فلم کے ٹیزرکی لانچنگ تقریب لاہور کے مقامی سینمامیں منعقدہوئی جس میں شان شاہدکے علاوہ اداکارسلیم شیخ،مونالیزااوردیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر ’’بلھا‘‘کاٹیزردکھایاگیاجسے دیکھنے والوں نے بہت پسندکیا،شان شاہدنے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس فلم کامقصدجہاں لوگوں کوتفریح فراہم کرناہے تو وہیں فلم اورسینماانڈسٹری کوبھی بچاناہے،فلم اورسینماانڈسٹری کوبچانے کےلئے سنجیدہ کوششیں کرناہوں گی۔
اس موقع پر موجود دیگر فنکاروں نے کہاکہ فلم اپنی کہانی اورموضوع کی وجہ سے منفرد ہے،اس فلم کی کاسٹ میں شان شاہد،سلیم شیخ،مونالیزا اورنعیمہ بٹ شامل ہیں،فلم کے ڈائریکٹرشعیب خان ہیں اوراسے عید الفطر پر ریلیز کیا جائےگا۔