فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان نے سویٹزر لینڈ کو ایک کے مقابلے 10گول سے شکست دے دی

Jan 31, 2024 | 16:23:PM
فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ، پاکستان نے سویٹزر لینڈ کو ایک کے مقابلے 10گول سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان کی نویں پوزیشن، سویٹزر لینڈ کو ایک کے مقابلے میں 10 گولز سے ہرا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان سویٹرز لینڈ کو شکست دیتے ہوئے 9ویں پوزیشن حاصل کر لی ، ایف آئی ایچ کی جانب سے چیلنجرز ٹرافی پاکستان کے حصہ میں آئی، پاکستان نے سوئیٹرزلینڈ کو ایک کے مقابلہ میں 10 گول سے شکست دیکر ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کی، پاکستان کی جانب سے زکریا حیات نے ہیٹ ٹرک سکور کی جبکہ کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے دو گول، عبدالحنان شاہد نے دو گول، ارشد لیاقت نے دو گول اور غضنفر علی نے ایک گول سکور کیا، پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ اولمپیئن شکیل عباسی، مینجر اولمپیئن دلاور حسین شامل تھے جبکہ سپورٹنگ سٹاف میں فزیو تھراپسٹ وقاص محمود اور ویڈیو آپریٹر جنید اختر ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

پاکستان کے کپتان رانا عبدالوحید اشرف ایونٹ پر سب سے زیادہ گول سکور کیئے ہیں ۔ رانا عبدالوھیڈ اشرف نے ایونٹ میں 23 گول سکور کئے۔ پاکستان کو ایف آئی ایچ کی جانب سے چیلنجرز ٹرافی ایوارڈ کی گئی۔ ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: 103 سالہ بزرگ  کی 49 سالہ خاتون سے شادی