حکومت پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لے، ناصرشاہ

Jan 31, 2021 | 23:29:PM
حکومت پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس لے، ناصرشاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو مستردکرتے ہوئے کہاہے کہ نیازی حکومت فوری طور پر پٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ واپس لے،وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کاکہناہے کہ حکمران چاہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے پہلے غریب عوام اسلام آباد مارچ کرے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر شاہ کا کہناتھا کہ نیازی حکومت آئی ایم ایف کے اشارے پر چلتی ہے اس لئے انکو عوام کی پرواہ نہیں، پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا مطلب مزید مہنگائی کا طوفان برپا کرنا ہے،حکمرانوں کو خوف خدا نہیں صرف آئی ایم ایف کا خوف ہے۔
ان کاکہناتھاکہ نیازی حکومت نے غریب عوام سے روٹی تو پہلے ہی چھینی ہے، غریب عوام میں مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں، اب پٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر ان کا چولہا بھی بند کر رہے ہیں۔