تمام سرکاری اور نجی اداروں کے 50فیصد ملازمین گھر سے کام کرینگے،کورونا ایس او پیز جاری

Jan 31, 2021 | 22:08:PM
تمام سرکاری اور نجی اداروں کے 50فیصد ملازمین گھر سے کام کرینگے،کورونا ایس او پیز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے حوالے سے بدلتے حالات کے پیش نظر ایس او پیز جاری کردیئے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،کیپٹن(ر)محمد عثمان کاکہناہے کہ تمام سرکاری اور نجی اداروں کے50فیصد ملازمین گھر سے (ورک فرام ہوم) کریں گے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے کہاکہ فوڈ پوائنٹس ریسٹورنٹس کو رات 10بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے، تمام کھانے پینے کے پوائنٹس رات 10بجے کے بعد بھی کھلے رکھے جا سکتے ہیں،ریسٹورنٹس،ہوٹل اور تمام قسم کے فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کر سکتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ کھانے کیلئے بیٹھنے کا انتظام باہر کھلے ایریا میں ایس او پیز کے مطابق سماجی فاصلے کو قائم رکھتے ہوئے کیا جا سکتا ہے۔
کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہاکہ تمام پارکس تفریحی مقامات شام 6بجے بندکر دیئے جائیں گے، شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے انتظامات بھی صرف کھلی جگہوں پر کئے جا سکیں گے، کسی بھی تقریب کا انتظام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ 300افراد کیلئے کیا جا سکتا ہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہاکہ بندہالزکے اندر کسی بھی قسم کی پر ہجوم تقریب پر مکمل پابند ی عائد ہو گی،جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں اور فوڈپوائنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کوروناسے بچاو¿ کے پیش نظر فوڈ پوائنٹس پر انڈور کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہاکہ عوام سے گزارش ہے کہ ماسک پہنے،بار بار ہاتھ دھونے،بلا ضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، ایس او پیز پر عمل اور احتیاط کرتے ہوئے ہم سب حالات میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔