دعا ہے نیا سال ملک کیلئے خوشحالی کا پیامبر ثابت ہو؛جمشید چیمہ، مسرت چیمہ

قوم سے اپیل ہے نئے سال میں پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں؛پیغام

Dec 31, 2025 | 17:39:PM
دعا ہے نیا سال ملک کیلئے خوشحالی کا پیامبر ثابت ہو؛جمشید چیمہ، مسرت چیمہ
کیپشن: مسرت جمشید چیمہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ؤں جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے پاکستانی قوم کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے نیا سال ملک کیلئے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیامبر ثابت ہو۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گزرنے والا سال چیلنجز سے بھرپور رہا تاہم قوم نے صبر، حوصلے اور اتحاد کے ساتھ ان مشکلات کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے نیا سال قومی یکجہتی، معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کا سال ہو،اللہ تعالی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے، ملک کو درپیش مسائل سے نجات عطا فرمائے اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں۔ قوم سے اپیل ہے کی کہ وہ نئے سال میں مثبت سوچ، محنت اور باہمی تعاون کے ذریعے پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے کتنے کھلاڑی ٹاپ ٹین میں شامل؟