شیل کمپنی کا پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )شیل کمپنی نے پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے شیل کمپنی کے وفد سے اہم ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نمائندہ شیل کمپنی کے مطابق آئندہ چارسال میں فیول پمپس کی تعداد ایک ہزار سے زائد تک بڑھانے کا ہدف مقررکیاگیاہے،شیل کمپنی کے پاکستان میں اس وقت تقریباً650 فیول پمپس کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
وفاقی وزیرسرمایہ کاربورڈ قیصر احمد شیخ نے اس موقع پر کہاکہ خیبرپختونخوا میں شیل کمپنی کے سرمایہ کاری منصوبوں پر پیش رفت جاری ہے،کمپنی کی جانب سے سٹوریج سائٹ قائم کرنے کی بھی منصوبہ بندی ہے،کمپنی نے سرمایہ کاری بورڈ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ، سرمایہ کاری بورڈ کاروبار میں آسانیوں کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے مزیدکہاکہ بی ایف سی سنگل ونڈو آپریشن کے ذریعے سہولیات فراہم کر رہا ہےجس کے ذریعے سرمایہ کاری اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دیا جا رہا ہے،سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کی مکمل معاونت کے عزم پر قائم ہے۔