سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سےبھارتی وزیر خارجہ کی مختصر ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈھاکا میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے ملاقات کی جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
دو نوں رہنماؤں کی ملاقات خالدہ ضیا کی رہائش گاہ پر ہوئی،بھارتی وزیر خارجہ خود چل کر سپیکر سردار ایاز صادق کی نشست پر آئے اور مصافحہ کیا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی مسکرا کر ان کا جواب دیا۔
بھارتی وزیر خارجہ کے انگریزی کے 2 جملوں کا سپیکر قومی اسمبلی نے ایک لائن میں جواب دیا۔
ملاقات کے دوران جے شنکرپیکر ایاز صادق سے ہم کلام ہوئے اورکہا’’ Hi I'm j shnkar & I recognise you‘‘ ، جس پرسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سادہ مگر پراعتماد جملے میں جواب دیتے ہوئے کہا” Thanks, I know you“
دونوں نے چند منٹ کی گفتگو کے دوران ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی،اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
پاک بھارت جنگ کے بعد اعلی سطح پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کا پہلی بار آمنا سامنا ہوا،معرکۂ حق کے بعد پاک بھارت اعلیٰ قیادت کی یہ مختصر ملاقات عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی، ملاقات پاکستان کے پارلیمانی وقار اور سفارتی اہمیت کی واضح عکاس ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سال نو کا جشن: آج یہ لنکس ہرگز نہ کھولیں ورنہ ۔۔۔۔۔؟
خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزار محمد یونس سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے نماز جنازہ میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ جنوبی ایشیا کے اعلیٰ حکام اور مقامی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔