پاکستان کے دو کھلاڑی پلیئر آف دی ائیر کے لئے نامزد

Dec 31, 2021 | 16:02:PM
پاکستان کے دو کھلاڑی پلئیر آف دی ائیر کے لئے نامزد
کیپشن: آئی سی سی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی ائیر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی نے شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، جو روٹ اور کین ولیمسن کو پلیئر آف دی ائیر نامزد کیا ہے۔ شاہین آفریدی نے 36 بین الاقوامی میچوں میں 78 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیلئے بری خبر۔۔

پاکستانی وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے 2021 میں ٹی ٹوئنٹی میں کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔

محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ کیچز، زیادہ چھکوں اور سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: انوشکا شرما کی جنوبی افریقا میں موج مستیاں۔۔مداح سیلفیاں دیکھ کر حیران

محمد رضوان کلینڈر ایئر میں 2 ہزار سے زائد رنز بنانے والے واحد بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔  2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ 1915 رنز بنائے۔