پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل جاتی امرا میں ہو گا

Dec 31, 2020 | 19:59:PM
پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل جاتی امرا میں ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس کل جاتی امرا میں ہو گا, پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں کل جاتی امرا میں ہوگا،  چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوں گے ،لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس میں راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ اور فرحت اللہ بابر بھی شریک ہوں گے۔