ملک بھر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسن وڑائچ)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں / گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران تیز/موسلادھاربارش بھی متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ دیر، سوات،چترال ، کوہستان، شانگلہ،بٹگرام، پشاور،چارسدہ،نوشہرہ، مردان، صوابی ، بونیر،ایبٹ آباد،مانسہرہ، ہری پور ،خیبر، مہمند، کرم ، باجوڑ، اورکزئی، ٹانک،لکی مروت، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع لاہور، قصور،اوکاڑہ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ ،نارووال، گجرانوالہ، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد ،مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم ،اٹک ، چکوال، خوشاب، نور پور تھل، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، بھکر، میانوالی،بہاولنگر ،رحیم یار خان ،کوٹ ادو، راجن پور،بہاولپور، لیہ، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران شمال مشرقی اضلاع ، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئندہ 36 گھنٹوں میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، الرٹ جاری
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔تا ہم شام/رات میں سانگھڑ، گھوٹکی ، میر پور خاص،تھر پارکر،عمر کوٹ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔تا ہم ژوب ،موسی خیل ، بار کھان اور گردونواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج (رات) اور 01 ستمبر کے دوران:
* موسلادھار بارشوں کے باعث ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان،مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر ، ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری ، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
* موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ،سیالکوٹ ، ناروال، پشاور ، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ۔
* موسلادھار بارش / آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا سٹرکچر (کچے گھر / دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:یکم ستمبر سے تا حکم ثانی سکول بندرکھنے کا اعلان ،کون کونسے شہر شامل؟طلبا کیلئے اہم خبر