ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے مسابقتی ٹیرف انتہائی ضروری ہے، اپٹما

Aug 31, 2023 | 20:31:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) نگراں وفاقی وزیر برائے تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد جس کی قیادت اس کے چیئرمین کر رہے تھے، نے جمعرات کو ملاقات کی۔

ملاقات کا بنیادی ایجنڈا ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے تجارتی مواقع بڑھانے کیلئے حکمت عملیوں پر غور کرنا تھا۔

وزارت صنعت و پیداوار سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش اہم مسائل کے حوالے سے وفاقی وزیر کے ساتھ جامع بات چیت کی۔

وفد کی طرف سے نمایاں کردہ اہم مسائل میں سے ایک توانائی کا ٹیرف تھا۔ ٹیکسٹائل ملوں کے پائیدار آپریشن کو یقینی بنانے اور عالمی منڈی میں مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کیلئے علاقائی سطح پر مسابقتی ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیے: پٹرول 310 روپے فی لٹر ؟ اطلاق آج رات سے؟ آٹا 240 روپے فی کلو , چینی 220 روپے فی کلو، بجلی مزید مہنگی

ملاقات ٹیکسٹائل کی صنعت کو اس کی بہترین صلاحیت کی طرف لے جانے کیلئے قابل عمل حل تلاش کرنے پر مرکوز رہی۔ نگراں وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ایسے عملی حل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا جو ٹیکسٹائل کے شعبے میں تجارتی حجم کو بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بے پناہ صلاحیت کو تسلیم کیا اور وفد پر زور دیا کہ وہ اس صلاحیت کو کھولنے کیلئے قابل عمل تجاویز فراہم کریں۔ ٹھوس حل کیلئے وفاقی وزیر کا مطالبہ ٹیکسٹائل کی صنعت کو بحال کرنے اور قومی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرنے کیلئے اپنی استعداد کو بروئے کار لانے کیلئے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔