موسم میں بڑی تبدیلی،محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی

Aug 31, 2023 | 20:16:PM
موسم میں بڑی تبدیلی،محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی ) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات  کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز  اسلام آبادمیں   موسم گرم اور مرطوب  رہے گا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  رہے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیر اور کوہستان میں  چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی بے قدری جاری، ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق   گلگت بلتستان  اورکشمیر  میں    مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔