پاک بھارت ٹاکرا میں اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، کوچ نیپال کرکٹ ٹیم

Aug 31, 2023 | 19:55:PM
پاک بھارت ٹاکرا میں اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، کوچ نیپال کرکٹ ٹیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نیپال کرکٹ ٹیم کے کوچ مونٹی دیسائی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

گزشتہ روز ملتان میں ہونے والے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کے بعد نیپال کرکٹ ٹیم کے کوچ مونٹی دیسائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، ورلڈ کلاس بالرز کو آج ہمارے لڑکے فیس کر رہے تھے، ہماری فیلڈنگ بہتر نہیں تھی، ہمیں فیلڈنگ کو بہتر کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: ٹیموں کی شرٹس پر پاکستان کا نام نہ لکھنے کی وجہ سامنے آگئی

انہوں نے مزید کہاکہ بابر اعظم اور افتخار احمد کی پارٹنرشپ بہت اچھی رہی، ایشیا کپ ایک بڑا ایونٹ ہے، میں نے کراؤڈ کو بہت انجوائے کیا، خوشی ہے کہ نیپال نے ایونٹ کےلئے کوالیفائی کیا، آنے والے میچز میں ہم مزید بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔