بنی گالہ میں گولیاں چل گئیں، تشویشناک خبر آگئی

Aug 31, 2022 | 12:18:PM
تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا
کیپشن: بنی گالا میں فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) تھانہ بنی گالہ کے علاقہ میں فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راول انکلیو میں سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ دو گروپس میں پلاٹ کے تنازعہ پر ہوئی، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔