حکومت کی ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں

Aug 31, 2021 | 16:34:PM
حکومت کی ایک مرتبہ پھر بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) صارفین ہو جائیں تیار۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے سینتالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے جس پرکل سماعت ہوگی، سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں مجموعی طور پر 15 ارب 21 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں پانی سے 29.94 فیصد، کوئلہ 15.29 اور فرنس آئل سے 10.28 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اسی عرصے کے دوران فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 12 روپے 6 پیسے فی یونٹ رہی۔

جولائی میں مقامی گیس سے 8.68 فیصد، درآمدی ایل این جی 20.01 اور ایٹمی ذرائع سے 10.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جولائی کیلئے ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 74 پیسے فی یونٹ رہی، نیپرا سماعت کےبعد ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکی نے دھوکے باز منگیتر سے ایسا بدلہ لیا کہ جان آپ دنگ رہے جائینگے