80 فیصد عوام عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں:علیمہ خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ یہ سب نورا کشتی ہے، جی ڈی ویلز بھی کہہ چکے کہ یہ معمولی کارروائیاں ہیں، کچھ نہیں ہوگا۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر 80 فیصد عوام کھڑے ہیں، ان کے پیچھے لاکھوں لوگ موجود ہیں۔
انھوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو عزت دو، ان کے پیچھے ووٹرز اور لاکھوں خاندان ہوتے ہیں، پولیس اگر ایک ایم این اے پر ڈنڈا اٹھاتی ہے تو وہ دراصل لاکھوں عوام پر ڈنڈا اٹھاتی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ فوج کا حلف پاکستان اور سرحدوں کی حفاظت کا ہے، انڈیا کے خلاف جنگ جیتنے کا ہے۔
پولیس، آئی ایس آئی، ایم آئی سب ہمارے اپنے ادارے ہیں، سب پاکستانی ہیں، فوج ہمارے ہی ادارے ہیں، ان پر تنقید کو غداری نہ کہا جائے۔
علیمہ خان نے کہا کہ غدار وہ ہے جو اپنے ملک کو نقصان پہنچائے اور باہر کے ملکوں کے ساتھ ملے، ووٹ چوری غداری ہے، آرٹیکل 6 لگتا ہے، الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روالپنڈی26 نومبر احتجاج ،علیمہ خان نے سمن کی تعمیل پر دستخط کر دیئے