علی امین گنڈا پور بمقابلہ صوبائی وزرا ، استعفوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Sep 30, 2025 | 18:50:PM
 علی امین گنڈا پور بمقابلہ صوبائی وزرا ، استعفوں کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا ماحول بننے لگا ،علی امین گنڈا پور کے اپنے ہی وزرا استعفے دینے لگے ،صوبائی حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹیاں بج گئی۔

ذرائع  کے مطابق علی امین نے دونوں وزرا سے بانی تحریک انصاف کے نام پر استعفی مانگے ،علی امین نے وزرا کو  پیغام دیا کہ بانی تحریک انصاف کا کہنا ہے عاقب اللہ اور فیصل ترکئی سے استعفی لے لو ،علی امین نے استعفی دینے والے وزرا کو چھوٹی وزارتیں دینے کی پیشکش بھی کی، جس پرمتعلقہ وزرا  نے جواب دیا کہ ہم خود استعفے دے دیتے ہیں۔ کیونکہ آپ ویسے بھی نا تو ہمیں بجٹ دیتے ہیں اور نہ ہی سٹاف ،وزرا نے وزیر اعلیٰ کو جواب  دیا کہ ہم صرف سرکاری گاڑیوں میں تو بیٹھنے نہیں آئے ۔وزرا پر پشاور جلسے میں کارکنان کو اکسانے کا الزام تھا ،کارکنان نے پشاور جلسہ میں علی امین اور علی محمد خان کو جوتے دکھائے اور بوتلیں ماری تھی ۔علی امین گنڈا پور نے دونوں وزرا کی شکایت بانی تحریک انصاف سے کی جس پر استعفوں کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور کیخلاف عدم اعتماد ، 2 اہم وزیروں نے استعفی دیدیا