بنوں میں خوارج کی بزدلانہ کارروائی، عوامی رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا

Sep 30, 2025 | 17:22:PM
بنوں میں خوارج کی بزدلانہ کارروائی، عوامی رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بنوں میں فتنہ الخوارج نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئےعوامی رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا۔ 

ذرائع کے مطابق بنوں کی تحصیل جانی خیل میں خوارج نے دھماکہ خیز مواد سے رابطہ پل تباہ کر دیا،خوارج نے رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے پھٹنے سے پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بنوں کی تحصیل جانی خیل کے علاقے مالی خیل میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی

جانی خیل کے عوام کا خوارج کی جانب سے پل کی تباہی پر شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے شدید غم و غصہ  کا اظہار کیا ہے 

 ذرائع کا کہناہےکہ اہلِ علاقہ  نے اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت  اور اسے  علاقے کے امن و ترقی پر کھلا حملہ قرار دیا،اہلِ علاقہ کا کہنا تھا کہ تمام سڑکیں، مساجد اور مدارس عوامی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیں،خوارج کے یہ بزدلانہ حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے،یہ خوارج چاہے افغانی ہوں یا کسی اور شناخت سے تعلق رکھتے ہوں، ان کا یہ عمل سراسر غلط ہے ،خوارج کی یہ  حرکات صرف عوام کو تکلیف دینے اور نقصان پہنچانے کے  مترداف ہیں۔ 

 اہلِ علاقہ نے مزید کہا ہے کہ یہ تمام حملے اسلام کے قطعی منافی ہیں خوارج اگر واقعی مسلمان ہوتے تو ایسا ہرگز نہ کرتے،پل کی تباہی کے بعد کئی بیمار اور ضعیف افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،خوارج اگر اتنا ہی طاقتور ہیں تو بزدلانہ حملوں کی بجائے سامنے آکر مقابلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  خضدار میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، 10 زخمی