90 فیصدخواتین ایڑیوں کے درد کا شکار رہتی ہیں:ڈاکٹر شہزاد بھٹی کی مارننگ ود فضا میں گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) 24 نیوز کے پروگرام’’ مارننگ ود فضا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ممتاز ڈاکٹر اور درد سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد بھٹی نے ایڑیوں کے کے حوالے سے نہایت مفید گفتگو کی ان کا کہنا تھا کہ ایڑیوں میں شدید درد ہوتی ہے جس کی بہت سی وجوہات ہیں ، ایکسرسائز میں کمی ، وزن زیادہ ، شوگر اور یورک ایسڈ کے باعث ایڑیوں کا درد ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ خواتین90 فیصد ایڑیوں کے درد کا شکار ہوتی ہیں۔
تنگ جوتوں یا فلیٹ جوتوں کی وجہ سے ایسے جوتے جن میں ایڑی نہیں ہوتی وہ ایڑی کے درد کا زیادہ شکار ہوتی ہیں، فلیٹ جوتے پہننے سے ایڑی میں سوزش ہوتی ہے ، اگر فلیٹ جوتا پہننا ہے تو ایڑی پر آدھے انچ کا کشن یا پیڈ رکھیں ، اونچی ایڑی کے جوتے سے کمر ، میں درد ، چال خراب اور گھٹنوں میں درد ہو سکتی ہے ، ایڑی کے نیچے درد ، ایڑی کے پیچھے درد ، ایڑی کے باہر کی طرف درد کا علاج مختلف ہے ۔
مزید پڑھیں:’’چیری‘‘جوڑوں کے درد کا جادوئی علاج
پروفیسر ڈاکٹر شہزاد بھٹی نے کہا کہ عمر کے ساتھ ایڑی کے نیچے ایک چونچ سے نکلتی ہے جو شدید درد کرتی ہے اور چبھتی ہے اسکا علاج مختلف طریقے سے کیا جاتا ہے ، شوگر کے مریض ایکسرسائز یا واک کریں ، جم میں اور ٹریڈمل پر جوتے مختلف ہیں ، جاگنگ ٹریک کے جوتے مارکیٹ میں میسر ہیں ، اگر دوسرے جوتے استعمال کریں گے تو درد ہو گی ، جو لوگ زیادہ دیر کھڑے رہتے ہیں جیسے ٹریفک وارڈن، بیوٹی پارلر پر کام کرنے والی خواتین میں ایڑی کا درد زیادہ ہو سکتا ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر شہزاد بھٹی نے ایڑی کے درد کیلئے ٹھنڈی ٹکور ، کولد مساج کا مشورہ دیا ، کیونکہ گرم کرنے سے سوزش بڑھ جاتی ہے ، انہوں نے ٹینس بال کا ایڑئی کے نیچے رکھ کر رول کرنے کا مشورہ دیا ، ان کا کہنا تھا کہ ایڑی کے درد کیلئے اگر آرام نہ آئے تو پھر ڈاکٹر کو ضرور دکھانا چاہئے تا کہ علاج کیا جائے ۔