معین قریشی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

Sep 30, 2025 | 10:57:AM
معین قریشی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) تحریک انصاف نے معین ریاض قریشی کو  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔ 

پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر  احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے معین ریاض قریشی کو نامزد کیا ہے۔ 

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ احمدخان بچھر اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور انہیں پوری پی ٹی آئی کی تائید حاصل ہے۔ 

واضح رہے 9 مئی کیس میں ملک احمدخان بچھر کی سزا اور  نااہلی کے بعد سے  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔

مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کا اپنی ہی جماعت پر عدم اعتماد کا اظہار