نیمل خاور کے جاپان میں سیر سپاٹے، تصاویر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

Sep 30, 2023 | 21:47:PM
نیمل خاور کے جاپان میں سیر سپاٹے، تصاویر ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ نیمل خاور کی جاپان میں سیر سپاٹے کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے اپنے بیٹے، بہنوں اور ان کے بچوں کے ہمراہ مختلف تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں،ان تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی سیر کے مزے لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

حال ہی میں انسٹا سٹوری میں شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اپنی بہنوں اور تمام بچوں کے ہمراہ ٹوکیو کے ڈزنی لینڈ میں ہیں اور بچوں کے ساتھ بالکل بچہ بن گئی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ نیمل خاور صرف بہترین اداکارہ ہی نہیں بلکہ ماہر مصور بھی ہیں۔انہوں نے فی الحال اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ہے اور اپنا بیشتر وقت مصوری اور اہلِ خانہ کے ہمراہ گزار رہی ہیں۔