کابل میں خواتین کا تعلیم کے حق میں احتجاج

Sep 30, 2021 | 23:10:PM
افغانساتن،مظاہرے،خواتین
کیپشن: افغانستان مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیوزایجنسی)کابل میں خواتین نے تعلیم کے حق میں احتجاجی مظاہر ہ کیا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق افغان دارالحکومت میں خواتین نے احتجاج کیا،خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ ہمارے قلم نہ توڑیں ، ہماری کتابیں نہ جلائیں اور ہمارے سکول بند نہ کریں۔ طالبان نے ہوائی فائرنگ کر کے احتجاج کرنے والی خواتین کو منتشر کر دیا۔ طالبان نے اس موقع پر ہوائی فائرنگ کیساتھ ساتھ کوریج کرنے والے میڈیا نمائندوں کو بھی روک دیا گیا۔ طالبان کی جانب سے ایک خاتون کا موبائل فون بھی چھین لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس کے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب کیا رہا ؟؟؟