ہمیں بھی بدبو سے نفرت ہے۔۔۔ بلیوں کا ردعمل ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے

Sep 30, 2021 | 13:13:PM
بلی، بغل، بھاگ
کیپشن: پالتو بلی اپنی مالکن کی بغل سونگھنےکے بعد بھاگ رہہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانوں کی طرح جانور بھی بڑے حساس ہوتے ہیں اور وہ بھی کسی بری مہک سے نفرت کرتے ہیں ، اسی حوالے سے ایک وڈیو سوشل میڈیا پر  خوب وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں بلیوں کی سونگھنےکی حس کمال درجےکی نظر آ رہی ہے اور اس کے بعد بلیوں کا ردعمل دیکھنے والے کو بے اختیار ہنسنے پر مجبور کرتا ہے۔

روک اینڈ لیڈی کی جانب سے ٹویٹر پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کی مالکن ایک چینی خاتون بستر پر لیٹی نیند کےمزے لے رہی ہے اور اسکی دو پالتو بلیاں اس کے گرد گھوم رہی ہے ، اچانک ایک بلی اسکی بغل سونگھ لیتی ہے ، جس کی بدبو سے وہ وہاں سے چلی جاتی ہے ، جبکہ دوسری  بلی جب خاتون کی بغل سونگھتی ہے تو بدبو سے اس قدر ناراضی کا اظہار کرتی ہےکہ وہ الٹے پاؤں وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوجاتی ہے۔یہ ویڈیو  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: غضب کر دیا۔۔ مریض کو کورونا  کی بجائے کتا کاٹنے کی ویکسین لگا دی