راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے عدالت سے اجازت طلب کرلی

Oct 30, 2025 | 17:51:PM
راولپنڈی پولیس نے علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے عدالت سے اجازت طلب کرلی
کیپشن: علیمہ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشادقریشی)راولپنڈی پولیس نے تھانہ صادق آباد کیس میں علیمہ خان کی گرفتاری کیلئے عدالت سے اجازت طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان کے اے ٹی سی راولپنڈی سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر راولپنڈی پولیس نے عدالت سے گرفتاری کی اجازت طلب کر لی ۔

پولیس نے عدالت کو استدعا کی کہ علیمہ خان کو گرفتار کر کے اے ٹی سی کورٹ پیش کرنا ہے گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس تھانہ صادق آباد کیس میں کسی بھی وقت گرفتار کر سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی امیدوار کامیاب، مدمقابل نے کتنے ووٹ لئے؟تفصیل جانیے