آزاد کشمیر میں حکومت سازی ، صدر زرداری ، شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج شام ایوان صدر میں ملاقات ہو گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے وزراء بھی ملاقات میں شریک ہوں گے، جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی پارٹی وفد کے ساتھ شرکت کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، نیئر حسین بخاری اور شیری رحمان جبکہ حکومتی وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شامل ہونگے۔
ذرائع کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے متعلق امور پر بات چیت ہو گی ۔
بلاول بھٹو وزیراعظم کو آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے نام سے آگاہ کریں گے اور ن لیگ کو ایک بار پھر آزاد کشمیر کابینہ میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ