قومی کرکٹر بسمہ امجد سے متعلق تشویشناک خبر۔۔

Oct 30, 2021 | 20:33:PM
کرکٹر بسمہ امجد،ہیڈ انجری،پی سی بی
کیپشن: بسمہ امجد،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹر بسمہ امجد سے متعلق تشویشناک خبر سامنے آئی ہے کہ سندھ ریجنل اکیڈمی میں  دوران پریکٹس ان کے سر پر گیند لگ گئی اور خون کی الٹیاں بھی  آنے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹر کو دوران پریکٹسں سر پر گیند لگی ہے جس سے ان کی طبیعت انتہائی خراب ہے۔ان سے متعلق  پی سی بی کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ سندھ ریجنل اکیڈمی میں دوران ٹریننگ بسمہ امجد کی طبیعت خراب ہوگئی۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بسمہ امجد کے علاج معالجے کیلئے پیش آنے والے تمام اخراجات بورڈ برداشت کرے گا۔  
یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر راشد خان نے شہناز گِل کی پوسٹ پر کیا کہا؟جانیے