وزیرداخلہ محسن نقوی کی پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ستائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع کرم میں پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ستائش کی اور 4 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔
محسن نقوی کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی بہادری پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا بڑااعلان