’’ہماری محبت جیت گئی‘‘ لڑکی نے غیرت کے نام پر قتل اپنےمحبوب کی لاش سےشادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں 20 سالہ نوجوان کو ذات پات محبت کے جرم میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق یہ واقعہ غالباً ’’غیرت کے نام پر قتل‘‘ ہے۔
متاثرہ نوجوان سکشم ٹیٹ، گزشتہ 3 سال سے آنچل نامی لڑکی کے ساتھ دوستی تھی جو دوسری ذات سے تعلق رکھتی ہے،دونوں ایک مشترکہ دوستوں کے ذریعے ملے تھے اور وقت کے ساتھ اُن کی قربت بڑھتی گئی۔
رپورٹس کے مطابق آنچل کے گھر والے مسلسل اس رشتے کی مخالفت کرتے رہے اور دونوں کو متعدد بار دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جب اہلِ خانہ کو یہ پتہ چلا کہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں تو لڑکی کے والد اور بھائیوں نے سکشم پر حملہ کر دیا،نوجوان کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پھر سر میں گولی ماری گئی اور آخر میں ایک پتھر سے اس کا سر کچل دیا گیا، ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔
لاش کے سامنے ’’شادی‘‘ — لڑکی کی بغاوت؛
اس المناک قتل کے چند گھنٹوں بعد آخری رسومات کے دوران ایسا منظر دیکھنے میں آیا جس نے پورے علاقے کو ششدر کر دیا،آنچل، جو زار و قطار رو رہی تھی، سکشم کے گھر پہنچی اس نےاس کے جسم پر ہلدی اوراپنے ماتھے پر سِندور لگایااور سب کے سامنے اعلان کیا کہ وہ سکشم کی’’بیوی‘‘ ہے۔
لڑکی نے کہا "ہماری محبت جیت گئی، سکشم کی موت کے باوجود میرے والد اور بھائی ہار گئے۔"
اس نے اعلان کیا کہ وہ ساری زندگی سکشم کے گھر ہی رہے گی اور ’’اس کی بیوی‘‘ کے طور پر زندگی گزارے گی۔
پولیس کے مطابق واقعے سے دو گھنٹے قبل آنچل کی ماں نے بھی سکشم کے گھر جا کر اسے دھمکایا تھا،پولیس یہ بھی کہتی ہے کہ متاثرہ نوجوان اور حملہ آور دونوں کے ماضی میں کچھ مجرمانہ ریکارڈ موجود تھے، مگر آنچل کا کہنا ہے کہ اس کے گھر والوں نے اسے بہانہ بنا کر قتل کی منصوبہ بندی کی۔
اس نے ملزمان کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شیر نے سڑک پر آکر ٹریفک روک دی، ویڈیو وائرل