شیر نے سڑک پر آکر ٹریفک روک دی، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں شیر نے سڑک کے درمیان بیٹھ کر ٹریفک روک دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں چاندرا پور موہرلّی روڈ پر اچانک شیر کے نمودار ہونے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔
شیر کے سڑک کے درمیان بیٹھنے سے ٹریفک تقریباً آدھے گھنٹے تک رکی رہی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اس ہفتے کے آغاز میں پیش آیا جب ’’مامہ میل‘‘ نامی شیر کو اچانک سڑک پر دیکھا گیا۔
متعدد ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیر بے خوف ہو کر سڑک کے درمیان بیٹھا رہا جب کہ دونوں جانب گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق شیر پہلے بھی اس علاقے میں نظر آتا رہا ہے، رپورٹوں کے مطابق اسی شیر نے اس سے قبل علاقے میں دو بیلوں کو ہلاک بھی کیا تھا۔
#Watch | A video from Maharashtra's Chandrapur district has gone viral on social media, capturing a rare yet risky moment on the Chandrapur-Moharli road near Tadoba. In the footage, a tiger cub, believed to be the offspring of tigress Madhu, is seen sitting calmly in the middle… pic.twitter.com/gsU7D40I5K
— NDTV (@ndtv) November 28, 2025
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے چند دنوں سے شاہراہ کے قریب شیر کی نقل و حرکت میں اضافہ ہو گیا تھا۔
ویڈیوز میں نظر آتا ہے کہ لوگ دور رہ کر شیر کی ویڈیو بناتے رہے جب کہ کوئی بھی شخص اور گاڑی آگے بڑھنے کی ہمت نہ کر سکی۔
کچھ دیر بعد محکمہ جنگلات کے اہلکار موقع پر پہنچے اور صورتِ حال کی نگرانی کی، جس کے بعد شیر خود ہی جنگل کی جانب واپس چلا گیا۔
چاندرا پور موہرلّی روڈ پر اس طرح کے واقعات مسلسل سامنے آ رہے ہیں۔
گزشتہ ماہ بھی اسی سڑک پر ایک مادہ شیرنی نے دو پہیہ گاڑیوں پر حملہ کر کے مسافروں کو خوفزدہ کر دیا تھا جب کہ ’’مامہ میل‘‘ نامی یہی شیر بھی حالیہ دنوں میں متعدد بار دیکھا جا چکا ہے۔
یہ شاہراہ تادوبا ٹائیگر ریزرو کے قریب سے گزرتی ہے، جہاں اندازاً 300 کے قریب شیر آباد ہیں۔
جنگل اور آبادی کے درمیان کم ہوتا فاصلہ اور بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ریف یو کے باہر شیر کی آمد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔