غیرملکی ٹیموں کے کامیاب دورے، محسن نقوی کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نومبر کے دوران سیکیورٹی بڑا چیلنج رہی۔
سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نومبر کے دوران سیکیورٹی بڑا چیلنج رہی،سانحے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے شاندار کام کیا۔
انہوں نے راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے ہر روز ڈیوٹی دے کر مہمان ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔
یہ بھی پڑھیں:جارحانہ آل راؤنڈرنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
محسن نقوی نے پاکستان کا نام بلند رکھنے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور جنوبی افریقہ، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں اور بورڈز کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مہمان ممالک نے پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔