اسرائیلی افواج جنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہیں:خواجہ آصف
10 اکتوبر کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے کم از کم 352 فلسطینی مارے جا چکے ہیں، ایکس پر پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے کیونکہ اسرائیلی افواج جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہیں اور فلسطینیوں کوماررہی ہے جن میں بچے بھی شامل ہیں
ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ اسرائیلی افواج جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہیں،10 اکتوبر کو جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے کم از کم 352 فلسطینی مارے جا چکے ہیں،جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں 70ہزارسے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں 3 میگا منصوبے تکمیل کے قریب، محسن نقوی کا تعمیراتی پیشرفت پر اظہار اطمینان
خواجہ آصف نے مزیدکہاکہ شرم الشیخ میں دستخط کیے گئے معاہدے کا مقصد خطے میں استحکام لانا تھا،اسرائیل کی کارروائیوں نے غزہ امن معاہدے پر عملدرآمد کی نیت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔