پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، لوگ گھروں سے نکل آئے

Nov 30, 2025 | 08:14:AM
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، لوگ گھروں سے نکل آئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن اور گردونواح ، لورالائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 اور گہرائی20کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز لورالائی سے 23کلو میٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔