پاکستان میں عراقی فوج کی اسپیشل فورسز کی تربیت کامیابی سے مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان میں عراقی فوج کی اسپیشل فورسز کی تربیت کامیابی سے مکمل کر دی گئی ہے۔
پاکستان آرمی نے 24 ستمبر سے 29 نومبر 2025 تک عراقی فوجی دستوں کو خصوصی انسداد دہشت گردی تربیت فراہم کی ، تربیت نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر میں دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جدید جنگی حکمتِ عملی اور مشن پلاننگ پر فوکس کیا گیا،446 عراقی اہلکاروں پر مشتمل تیسرے تربیتی بیچ کی گریجویشن تقریب 29 نومبر کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔
تقریب میں پاکستانی اعلیٰ عسکری حکام اور عراقی فوج کے نمائندے شریک ہوئے،دونوں ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
تمام تربیتی اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے ہیں جس سے پاکستان اور عراق کے دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوگئے ہیں جبکہ علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاعی تیاری کے بھی عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کے پی این ایس سیف کا سری لنکا میں ڈیزاسٹر ریلیف آپریشنز