چین کے سابق صدر جیانگ ژیمن 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Nov 30, 2022 | 17:55:PM
چین، سابق صدر جیانگ ژیمن، 96سال کی عمر، انتقال کرگئے،
کیپشن: چین کے سابق صدر جیانگ ژیمن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین کے سابق صدر جیانگ ژیمن 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔وزیراعظم شہبازشریف نے چین کے سابق صدر کے انتقال پر افسوس کااظہار کیاہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق صدر جیانگ ژیمن کا انتقال شنگھائی میں ہوا، سابق صدر جیانگ ژیمن کو لیوکیمیا کا مرض لاحق تھا، چین کے سابق صدر جیانگ ژیمن کے انتقال کے باعث چینی پرچم سرنگوں کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ جیانگ زی من 1989 کے ٹیامن اسکوائر واقعے کے بعد برسر اقتدار آئے اور ان کا شمار جدید چین کے اہم ترین رہنماو¿ں میں ہوتا ہے، جیانگ ژیمن نے 1997 میں ہانگ کانگ کے پرامن طریقے سے اقتدار کی منتقلی کا معاملہ دیکھا اور پھر 2001 میں چین کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شامل کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے سابق صدر جیانگ ژیمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ چینی سابق صدر ایک دانشمند رہنما اور مدبر تھے، انہیں پاکستان کے عظیم دوست کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے پاک چین تعلقات کو مضبوط بنانے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا