ورلڈ بینک کا افغانستان کو منجمد فنڈز سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ

Nov 30, 2021 | 21:05:PM
ورلڈ بینک اکاؤنٹس بحال
کیپشن: ورلڈ بینک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) ورلڈ بینک نے افغانستان کو منجمد فنڈز میں سے 50کروڑ ڈالر جاری کرنیکا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کیلئے بڑی خوشخبر ی

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے کہا کہ وہ امریکہ اور اقوام متحدہ کی تجویز کو عملی شکل دینے کےلئے افغانستان کے منجمد فنڈز میں سے50 کروڑ ڈالر جاری کرنے پر کام کر رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک بورڈ کے ارکان نے افغانستان کی تعمیر نو کے منجمد ٹرسٹ فنڈ سے 50 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کےلئے اہم اجلاس منعقد کیا ۔ورلڈ بینک میں افغانستان کے ترقیاتی پروجیکٹس کےلئے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر کی رقم موجود ہے جسے طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے منجمد کردیا گیا تھا تاہم اب اس میں 50 کروڑ ڈالر کی رقم این جی اوز اور عالمی اداروں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منصوبے کے واقف کاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان سے سینکڑوں امدادی کارکن انخلا کرچکے ہیں اور ایسی صورتحال میں امدادی رقوم کی منصفانہ تقسیم بہت بڑا چیلنج ہوگی۔افغان ماہرین کی رائے بھی تجربہ کار امدادی کارکنوں کی کمی کے باعث انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کی گئی امدادی رقوم کا درست استعمال اور ترقیاتی پروجیکٹس کی تکمیل ایک مشکل ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں :’’پاپا‘‘ معاف کر دو۔۔ظالم باپ کا کمسن بچے پر بدترین تشدد۔۔دل دہلا دینے والی ویڈیو