پاکستان اور بنگلہ دیش کے پہلے ٹیسٹ کا نتیجہ سامنے آ گیا

Nov 30, 2021 | 10:54:AM
پاک ،بنگلہ دیش،اوپنرز،پہلا ٹیسٹ،رزلٹ،،پویلین
کیپشن: پاک بنگلہ دیش میچ کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز ) قومی ٹیم نے ٹی 20 سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی فتح سمیٹ لی ، قومی ٹیم نے 202 رنز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:چٹاگانگ ٹیسٹ۔۔ چوتھے روز کا کھیل ختم۔۔ پاکستان کا پلڑا بھاری

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی جانب سے دیے جانے والے 202 سکور کے ہدف کے تعاقب میں اوپنر عابد علی اور عبداللہ شفیق نے شاندار کھیل پیش کیا اور 151 کی پارٹنر شپ قائم کی جہاں عبداللہ شفیق 73 رنز بنا کر حسن مرزا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ ان کے کچھ ہی دیر کےبعد اوپنر عابد علی بھی 91 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔جس کے بعد اظہر علی اور کپتان بابر اعظم نے سکور کو 203 رنز تک پہنچایا ، اظہر علی نے 24 اور کپتان بابر اعظم نے 13 رنز بنائے ۔

یہ بھی پڑھیں: ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کیلئےشعیب ملک کامشورہ