ٹک ٹاک چسکا ایک اور جان لے گیا

Nov 30, 2020 | 15:07:PM
ٹک ٹاک چسکا ایک اور جان لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹک ٹاک کا چسکا ایک اور شخص کی  جان لے گیا،  کراچی میں ویڈیو بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ سے اچانک گولی چل گئی اور وہ موقع پر اپنی جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے گلش معمار میں ایک فلور ملز میں تعینات سیکیورٹی گارڈ گن پکڑ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی اور وہ اپنی ہی گولی سے جاں بحق ہوگیا۔ انور علی نامی گارڈ کے ہمراہ اسکا دوست بھی تھا جو ویڈیو شوٹ کررہا تھا، دوست نے گن لوڈ کرنے سے منع بھی کیا لیکن اس نے ایک نہ سنی اور زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

 

کراچی پولیس نے واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جبکہ دیگر قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔ یاد  رہے کہ ٹک ٹاک کے چکر میں اپنی جان کھو دینا کوئی نئی بات  نہیں اس سے قبل بھی متعدد ایسی خبریں آچکی ہیں۔ٹک ٹاک پر بچے اور نوجوانوں کے علاوہ بوڑھے صارفین بھی ویڈیو شوٹ کرتے نظر آتے ہیں۔