بلااجازت آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کی کوشش کے خطرناک نتائج نکلیں گے, ایرانی فوج کی وارننگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز میں آمد و رفت کی کوشش کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔
ایرانی میڈیا کے ھوالے سے سامنے آنے والی رپورٹ میں ایران کی مسلھ افواج کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کی اجازت کے بغیر اور مقرر کردہ روٹ سے ہٹ کر آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش کے نتائج خطرناک ہوں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہُرمُز پر ایران کا کنٹرول مستحکم ہے جو تجارتی جہاز اور آئل ٹینکر ایران سے اجازت نہیں لے گا وہ خود اپنے لیے اور دیگر جہازوں کی ٹریفک کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام میں مداخلت کرنے یا بحری آمدورفت میں خلل ڈالنے کے لیے کسی بھی فوجی بحری جہاز کی جانب سے کی جانے والی کوشش پر ایران کی مسلح افواج نشانہ بنائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران کے ایک دوسرے پر نئے حملے، دونوں اطراف سے ڈرون گرانے کے دعوے