پاکستانی ڈاکیومنٹری ’’دی ایمرجنسی ایگزٹ‘‘ بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

May 30, 2026 | 21:50:PM
پاکستانی ڈاکیومنٹری ’’دی ایمرجنسی ایگزٹ‘‘ بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز )پاکستانی فلم سازوں کو بین الاقوامی سطح پر ایک اور اعزاز حاصل ہوا ہے۔ ماہ نور بتول اور شاہ نواز احمد خان کی دستاویزی فلم "دی ایمرجنسی ایگزٹ" نے نیپال میں منعقدہ "کٹھمنڈو ڈاک لیب" میں "اسپرٹ آف ڈاک لیب ایوارڈ" اپنے نام کر لیا۔

یہ ڈاکیومینٹری پاراچنار سے تعلق رکھنے والے فلم سازوں ماہ نور بتول اور شاہ نواز احمد خان نے مشترکہ طور پر بنائی ہے،  ڈاکیومنٹری میں روزمرہ زندگی میں غیر یقینی حالات میں لوگوں کی جدوجہد اور مشکلات کے باوجود ثابت قدمی کو موضوع بنایا گیا ہے۔

یہ منصوبہ پاکستان سے منتخب ہونے والا واحد پروجیکٹ تھا جو تقریب میں دیے گئے چار ایوارڈز میں سے ایک حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ دیگر تین ایوارڈز بھارتی فلموں کو دیے گئے، جبکہ مقابلے میں نیپال، بھوٹان اور بنگلا دیش کے منصوبے بھی شامل تھے۔